ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کرکٹ کے شعلے ہیں گواسکر: سہواگ

کرکٹ کے شعلے ہیں گواسکر: سہواگ

Sun, 10 Jul 2016 18:54:54  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،10جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دنیا کے بہترین عظیم سلامی بلے بازوں میں سے ایک سنیل گواسکر آج 66سال کے ہو گئے اور سچن تندولکر اور وریندر سہواگ جیسے کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز نے اس موقع پر اس اسٹار کھلاڑی کو نیک خواہشات دیتے ہوئے ان کی جم کر تعریف کی۔تندولکر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ عظیم سنیل گواسکر کو سالگرہ مبارک ہو،سالوں تک مجھے حوصلہ افزائی کرنے کے لئے شکریہ اداکرتاہوں۔سہواگ نے تو گواسکر کی جم کر تعریف کی۔انہوں نے لکھا کہ گواسکر نے ہیلمیٹ کے بغیر جو کچھ کیا، موجودہ وقت میں پورے آلات کے ساتھ اترنے پر بھی ویسا کرنا مشکل ہے،اگر کرکٹ ایک فلم ہے تو سنیل گواسکر اس کے شعلے ہیں۔انہوں نے آغاز میں اگرچہ گواسکر کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔سہواگ نے لکھا کہ دائمی عظیم بلے بازوں میں سے ایک سنی پاجی کو سالگرہ مبارک ہو،آپ کو طویل اور صحت مند زندگی کے لیے نیک خواہشات۔گواسکر دنیا کے پہلے بلے باز تھے جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10000رنز پورے کئے اور 30سے زائد سنچری لگائی۔گواسکر کے نام پر اب بھی اپنے ڈبیو سیریز میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ ہے۔یہی نہیں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اس زمانے میں سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچری جڑنے کا ریکارڈ بنایا تھا جبکہ اس کااٹیک دنیا میں سب سے زیادہ خطرناک تصور کیا جاتا تھا۔بی سی سی آئی نے اس لیے انہیں ’’جبرالٹر کی چٹان‘‘کہا۔بورڈ نے ٹویٹ کیا کہ عظیم کھلاڑی، ہندوستان کی جبرالٹر کی چٹان، سنیل گواسکر کو سالگرہ کی ڈھیروں نیک خواہشات۔گواسکر نے 1971سے 1987کے درمیان ہندوستان کی طرف سے 125ٹیسٹ میچوں میں 51.12کے اوسط سے 10122رنز بنائے۔انہوں نے 108ون ڈے بھی کھیلے جس میں 35.13کے اوسط سے 3092رنز بنائے۔


Share: